Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن، حکومت کا تحقیقات کرانے کا اعلان

ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد حکومت نے اس واقعے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔
این ٹی ڈی سی کے 500 کے وی گرڈ سٹیشنز سے میپکو کے گرڈز کو بجلی کی فراہمی معطل، جنوبی پنجاب کے کئی اضلاع متاثر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بریک ڈاؤن کے بعد بجلی بحالی کا عمل شروع ہوگیا ہے، یہ بریک ڈاؤن حادثہ تھا یا اس کی کوئی اور وجہ تھی اس کی تحقیقات کرائی جائیگی ، جس کی رپورٹ تین دن میں آجائے گی اور اس انکوائری کی تھرڈ پارٹی ویریفیکیشن بھی کرائی جائے گی۔

خرم دستگیر نے کہا کہ ملک میں مشکل سے جمہوریت کا دھاگا پکڑا ہوا ہے، ہم خود کو مکمل طور پر پارلیمان کو جواب دہ سمجھتے ہیں اگر پارلیمان ایکشن لینا چاہے تو ضرور لے، اس معاملے میں اب تک انسانی ہاتھ کے ملوث ہونے سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا، پریس کانفرنس کا مقصد عوام تک درست بات پہنچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔

‏کشمور: گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں فنی خرابی۔ واپڈا ذرائع

انہوں نے کہا کہ بریک ڈاؤن کے بعد بجلی بحالی کا عمل شروع ہوگیا ہے، جس طرح ٹرپنگ ہوئی اسی طرح واپس بحال کر رہے ہیں، 8 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم سے باہر ہوئی جس میں سے 5 ہزار میگا واٹ اب تک بحال ہوچکی ہے، سبی تک بجلی جزوی بحال ہوگئی ہے، فیصل آباد اورملتان میں بجلی بحال کر دی گئی ہے ، ہماری کوشش ہے شام 7 سے 8 تک سسٹم مکمل بحال کردیں۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ صبح 9 بجکر 16 منٹ پر 500 کے وی کی 2 لائنیں ٹرپ ہوئیں، سسٹم میں خرابیوں کو روکا نہیں جاسکتا تاہم دو لائنیں ایک ساتھ ٹرپ ہونا سنجیدہ بات ہے، اس کی انکوائری ہوگی، انکوائری ٹیم کی ابتدائی رپورٹ شام تک موصول ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بجلی کے نظام میں آج صبح آنیوالے خلل کو تیزی سے دور کر رہے ہیں، تکنیکی خرابی کو فوری طور پر دور کرنے کی کوشش کی گئی، ملک کے شمال کو بریک ڈاؤن سے محفوظ رکھا ہے۔

جہاں جہاں ٹرپنگ ہوئی ہے ان پلانٹس کو دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے، سکھر میں بجلی جزوی طور پر بحال کردی گئی ہے جب کہ کوئٹہ، کراچی اور حیدرآباد میں بجلی کی بحالی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹس ٹرپ ہونے سے بجلی کے ترسیلی نظام میں رکاوٹ آئی، کراچی شہر کے نظام میں کوئی خرابی نہیں ہے، کراچی کو صرف نیشنل گرڈ سے 1000 میگا واٹ کی فراہمی بند ہوئی، حیسکو میں ابھی تک بجلی مکمل بحال نہیں ہوئی۔

وزیر توانائی نے بتایا کہ اس وقت تین قسم کی ٹیمیں ری کنکشن، مرمت اور انکوائری کے لئے میدان میں ہیں، اصل ٹیسٹ یہ ہے خرابی کسی تیزی سے معلوم کی جاتی اور بحال کی جاتی ہے ۔

کوئلے اور نیوکلیئر والے پلانٹس کو بحالی میں کئی گھنٹے لگیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button