Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنمنٹ کالج سول لائنز ملتان کو 8 مضامین میں چار سالہ بی ایس پروگرام شروع کرنے کی منظوری

پنجاب حکومت کے این او سی کے بعد بہاوالدین زکریا یونیورسٹی نے بھی گورنمنٹ کالج سول لائنز ملتان کو 8 مضامین میں چار سالہ بی ایس پروگرام شروع کرنے کی منظوری دیدی۔
صوبائی حکومت اور زکریا یونیورسٹی سے منظوری ملتے ہی کالج نے چار سالہ بی ایس پروگرام میں داخلوں کا بھی آغازکردیا ہے۔
فزکس،کیمسٹری،زوالوجی،اکنامکس،شماریات،کامرس، انگریزی اور اردوکے مضامین میںچارسالہ بی ایس پروگرام میں داخلے کے خواہشمند طلبا وطالبات اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔
جنوبی پنجاب کی سیاسی وکاروباری شخصیات نے سول لائنز کالج میں بی ایس چارسالہ پروگرام کے آغاز پر کالج پرنسپل وسٹاف کو مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے این اوسی کے بعد ملتان کی بہاوالدین زکریا یونیورسٹی نے بھی گورنمنٹ کالج سول لائنزکو 8 مضامین میں چار سالہ بی ایس پروگرام شروع کرنے کی منظوری دیدی۔
بہاوالدین زکریا یونیورسٹی نے فزکس، کیمسٹری، زوالوجی، اکنامکس، شماریات،کامرس،انگریزی اور اردوکے مضامین میںچارسالہ بی ایس پروگرام کیلئے سول لائنز کالج کے الحاق کی درخواست منظور کرلی ۔
جس کے بعد کالج نے رواں تعلیمی سال سے ہی بی ایس چارسالہ پروگرام میں داخلوں کا آغازکردیا ہے، طلباوطالبات فزکس، کیمسٹری، زوالوجی، اکنامکس، شماریات،کامرس،انگریزی اور اردوکے مضامین میں چار سالہ بی ایس پروگرام میں داخلے کیلئے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔
8مضامین میں بی ایس چار سالہ پروگرام کی منظوری کے بعد گورنمنٹ کالج سول لائنزملتان بہاوالدین زکریا یونیورسٹی سے الحاق شدہ جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ بن گیا، اس سے پہلے یہ اعزاز گورنمنٹ ایمرسن کالج کے پاس تھا جو اب یونیورسٹی کا درجہ حاصل کرچکا ہے۔
سول لائنزکالج میں ایچ ای سی کے کمیونٹی کالجز پروگرام کے تحت دوسالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ان جرنلزم /ماس کمیونیکشن ،آئی ٹی اور کامرس میں پہلے ہی گزشتہ پانچ سال سے کامیابی سے جاری ہے جس میں داخلے 15دسمبر تک جاری رہیں گے۔
جبکہ بی ایس چار سالہ پروگرام کے آغازپررواں سال کالج میں دوسالہ روایتی بیچلر پروگرام اے ڈی اے اور اے ڈی ایس میں داخلے نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک عامرڈوگر،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی سمیت جنوبی پنجاب کی سیاسی وکاروباری شخصیات نے سول لائنز کالج میں بی ایس پروگرام کے آغازپر پرنسپل پروفیسر سیدحیدرعباس گردیزی کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پروفیسر حیدر عباس گردیزی کی قیادت میں سول لائنز کالج جنوبی پنجاب کا ایک فعال اور مثالی تعلیمی ادارہ ثابت ہوگا۔
خصوصا خطے کے غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں طلبا وطالبات کیلئے یہ خوشی کی خبر ہے کہ وہ کم فیس میں ہائرایجوکیشن حاصل کرسکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button