Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹیکنالوجی کالج کے پچاس برس قبل فارغ التحصیل اولڈ سٹوڈئنس کی ری یونین

پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی قاسم پور کالونی ملتان انجینئر محمد اسلام نے کہاہے کہ آج ٹیکنالوجی کا دور ہے، ہمیں ملکی ترقی کے لیے تعلیمی ترقی پر توجہ دینا ہو گی۔

کالج کے لیے اور ہمارے لیے مسرت کا موقع ہے کہ پچاس برس قبل اس ادارے سے فارغ التحصیل اولڈ سٹوڈئنس آج ری یونین کر رہے ہیں ، اور اپنی مادر علمی کو یاد رکھتے ہو ئے یہاں اکھٹے ہوئے ہیں ۔

اس موقع پر گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی قاسم پور کالونی ملتان سے 1973-76سے انجینئر نگ کورس مکمل کرنے والے 60 انجینئرزنے تقریب میں شرکت کی ۔

اس تقریب کی میزبانی اس گروپ کے ممبران سیمسن وکٹر ، طاہر سلیم ،اور شہزاد انور شیخ نے کی۔

اُنہوں نے اس موقع پر کہا آج ہم سب تقریبانصف صدی کے بعد دوبارہ مل رہے ہیں، کچھ لوگ وفات پاگئے ہیں مگر ہمارہ یہ خواہش تھی کہ ہم سب ایک مرتبہ پھر جمع ہوں اور اپنی مادر علمی جس کی وجہ سے آج ہم سب باعزت روزگار کمارہے ہیں کا حق ادا کریں ۔

اس موقع پر خو شی محمد نے پانچ سکالر شپ کاا علان کیا ۔جبکہ کیتفن شکیل نے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ، جبکہ دیگر نے کالج کو اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

تقریب سے شہزاد انور شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے بیج سے شاہین قصیرانی جو کہ ڈین فیکلٹی بلوچستان یونیورسٹی ہیں اُن کانام پرائڈ آف پرفارمنس کے لیے نامزد کیا گیا ہے جبکہ ہمارے ساتھ اس وقت 1967-70 کے بیج سے بھی بھی کچھ دوست موجود ہیں جن کی نمائند گی خوشی محمد کر رہے ہیں۔

اس گروپ سے جاوید اقبال نے متحدہ پاکستان میں ٹاپ کیا ، اور گولڈ میڈل حاصل کیا تھا ہماری خواہش ہے کہ ہمارے اس مادر علمی سے جو کہ پاکستان کا قدیمی تعلیمی ادارہ ہے اس سے آج جو نوجوان تعلیم حاصل کررہے ہیں وہ بھی اسی طرح اپنے کورس پر بھر پور توجہ دیں اور بھر پور ترقی کرکے اس ادارے کا نام روشن کریں۔

ایسے طلباء جو کہ اس مادر علمی سے تعلیم حاصل کر کے اچھے عہدوں پر فیض ہیں اُن کو چا ہیے اس کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کر یں، یہ اُن طلبا ء پر فرض ہے ۔

تقریب کے آخر میں شرکاء میں یادگاری شیلڈ اور ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button