Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انڈر 16 کرکٹ چیمپئن شپ : کمپری ہنسو ہائیر سیکنڈری سکول نے اپنے نام کرلی

محکمہ سکولز کے زیر اہتمام انڈر 16 کرکٹ چیمپئن شپ کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہے ،جس میں گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائیر سیکنڈری سکول ملتان نے ٹورنامنٹ جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی ، جبکہ گورنمٹ مسلم ہائی سکول ملتان کی ٹیم بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے رنر اپ رہی۔

اس موقع پر محکمہ ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام نجی ہوٹل میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی ۔

جس میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا عبدالجبار، ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن انصر سیال اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر حسن شریک ہوئے، جبکہ سی ای او ایجوکیشن شمشیر احمد خان اور پی سی بی جنرل منیجر نوید باقر بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی سی بی کے مینیجر نوید باقر نے کہا کہ سکول لیول پر کرکٹ کا ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے مثالی ایونٹ کا انعقاد کیاگیا۔

کرکٹ بورڈ جنوبی پنجاب میں یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے جارہاہے۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا عبد الجبار نے کہاکہ انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے والے کھلاڑی داد کے حقدار ہیں، حکومت پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کیلئے پی سی بی کی معاونت جاری رکھے گی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر حسن نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے ہی صحت مندانہ معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے۔

نئی نسل کو بہتر مستقبل کیلئے کھیلوں کی جانب راغب کرنا ناگزیر ہے۔

تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب انصر سیال نے کہا کہ اسی مٹی سے قومی ہیروز کو تلاش کرنا محمکہ ایجوکیشن کا مشن ہے۔

انڈر 16 کے فاتحین کو قومی سطح پر نمایاں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

قبل ازیں تقریب میں ٹورنامنٹ کے فاتحین اور آرگنائزرز میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button