Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت کا ہزاروں بینک اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ہزاروں غیر فعال سرکاری بینک اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

وفاقی حکومت نے ہزاروں غیر فعال سرکاری بینک اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذریعے کمرشل بینکوں کو ہدایت جاری کردیں۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کیش مینجمنٹ اینڈ ٹریژری سنگل اکاؤنٹ پالیسی پرعمل پیرا ہے، نئی پالیسی کے تحت تمام سرکاری فنڈز سنگل اکاونٹ میں جمع کئے جارہے ہیں۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ فیڈرل کنسالیڈیٹڈ فنڈ کےسوا کسی اور اکاؤنٹ میں فنڈزرکھنےکی ممانعت ہے ، زیروبینک بیلنس کے حامل ہزاروں سرکاری غیرفعال بینک اکاؤنٹس موجود ہیں۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ پہلے سے کھولے گئے سرکاری بینک اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button