حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو عہدے سے برطرف کردیا، وجوہات نامعلوم

وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے۔
وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے، نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 3, 2022
گورنر پنجاب کی برطرفی کے بعد گورنر کے اختیارات قائم مقام ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے پاس چلے گئے۔ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری قائم مقام گورنر پنجاب بن گئے۔ اب پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر کے بجائے پینل آف چئیرمین کریں گے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری محمد سرور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کرنے والے علیم خان کا ساتھ دے رہے تھے۔ چوہدری محمد سرورکو پرویزالہی کی شکایت پرہٹایا گیا۔