Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پے رول فائنل ، لاکھوں ملازمین رواں ماہ سپشل الاؤنس سے محروم

سرکاری اساتذہ و ملازمین کی جولائی کی تنخواہ کی ادائیگیوں کےلئے پے رول فائنل ، لاکھوں ملازمین رواں ماہ سپشل الاؤنس سے محروم رہیں گے۔

تفصیل کے مطابق سرکاری اساتذہ و ملازمین کی جولائی کی تنخواہ کی ادائیگیوں کے لئے پے رول گزشتہ روز فائنل کرلیا گیا، امکان تھا کہ خصوصی الاؤنس اور واجبات ساتھ ملیں گے مگر ایسا نہ ہوا ، ،لاکھوں ملازمین رواں ماہ سپشل الاؤنس سے محروم رہیں گے۔

سرکاری اساتذہ و ملازمین کو سپشل الاؤنس کی تاحال کوئی نوید نہ سنائی دی، حکومت نے یکم مارچ سے سرکاری اساتذہ و ملازمین کو سپیشل الاؤنس دینے کا وعدہ کیا تھا، سپیشل الاؤنس کی ادائیگی کا نوٹی فکیشن جولائی 2022 میں کیا گیا تھا۔

موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث سرکاری اساتذہ و ملازمین کو سپیشل الاؤنس جاری نہ ہوسکا، اب اساتذہ و سرکاری ملازمین کو آئندہ ماہ اگست کی تنخواہ کے ساتھ سپیشل الاؤنس جاری ہونے کا امکان ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button