Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنشن کیس: حکومت پی ٹی آئی کا نامکمل ایجنڈا مکمل کررہی ہے، رانا ولایت علی

ریٹائرڈ ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ملتان رانا ولایت علی نے کہا ہے کہ 2 دسمبر 2024 اور یکم جنوری 2025 کو صوبائی حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت پاکستان کی جانب سے 2020 ء کے پے اینڈ پنشن کمیشن کی تیار کردہ پنشن ریفارمز کے مطابق بڑے ظلم کا مظاہرہ کرتے ہوے پی ٹی آئی کی حکومت کے نا مکمل ایجنڈے کو مکمل کرنے کے لئے چھ نوٹیفکیشن جاری کر کے کمزور محکمہ جات کے لاکھوں ملازمین کی پنشن پر ڈاکہ ڈال کر ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی تنخواہوں میں لا محدود اضافی کر کے خوشحالی کے شادیانے بجائے جا رہے ہیں، موجودہ حکومت ایک طرف پی ٹی آئی کی مخالف ہے دوسری طرف ان کی تجاویز پر عمل کر رہی ہے۔
حکومت وقت سے مطالبہ ہے حالیہ جاری کیے گئے نوٹیفکیشن واپس کیے جائیں۔