Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنمنٹ گرلز سکول انصار کالونی کی اساتذہ بجلی کے بل بھرنے پر مجبور ہوگئیں

،گورنمنٹ گرلز سکول انصار کالونی کے بجلی کے بل ادا کرنا مشکل ہوگیا، ہیڈ مسٹریس روبینہ ناز نے اپنی ٹیچر سے وصولیاں شروع کردیں ۔

اب بجلی کی مد میں ہیڈ مسٹریس ٹیچرز سے 17 سو ایک بار اور 22سو روپے فی کس دوسری بار لے چکی ہیں۔

ان کاکہنا ہے کہ سکول کا بل ٹیچرز کو ادا کرنا ہوگا، فنڈز نہیں ہیں ، جبکہ اےای او فرحانہ کریم بھی ان کے ساتھ ملی ہوئیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ مسٹریس کے گروپ والی ٹیچرز کو ریلیف دیاگیا ہے وہ وقت پر بھی سکول نہیں آتیں ، جبکہ نان سیلری بجٹ اور فروغ تعلیم فنڈز ہیڈ مسٹریس کے ذاتی اکاونٹ میں چلا جاتا ہے۔
دیگر اخراجات ٹیچر سے پورے کرائے جاتے ہیں ۔

انہوں نے سی ای او سے مطالبہ کیا ہے وہ ایکشن لیں، اور انکوائری کراکے ٹیچرز کے پیسے واپس دلوائیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں