Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

17 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے تعمیر سٹیٹ آف دی آرٹ سکول گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلہ تولے خان کی نئی بلڈنگ مکمل

کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کوٹلہ تولے خاں کی نئی اور جدید سہولیات سے آراستہ عمارت کا افتتاح کر دیا، جو 17 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی ہے۔

یہ سٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی ادارہ جدید تعلیمی تقاضوں کے عین مطابق تعمیر کیا گیا ہے، جس میں طالبات کی تعلیم، تربیت اور سہولت کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

کمشنر عامر کریم خاں نے اسکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، کلاس رومز، لیبز اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور طلبہ سے ملاقات کر کے ان کے تعلیمی تجربات سنے، اس موقع پر انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اب کرایہ کی عمارت میں قائم گورنمنٹ ایم سی پرائمری اسکول کو نئی عمارت میں منتقل کر کے مکمل فعال کر دیا گیا ہے، جہاں پلے گروپ سے دہم جماعت تک کی طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

ڈی سی ملتان محمد علی بخاری نے کہا کہ تعلیمی ترقی، خاص طور پر بچیوں کی تعلیم، موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ایسی معیاری عمارتوں کی فراہمی سے نہ صرف تعلیمی ماحول بہتر ہوگا بلکہ والدین کا سرکاری اداروں پر اعتماد بھی بحال ہوگا جبکہ کے سی ای او ایجوکیشن صفدر حسین واہگہ کی جانب سے کمشنر عامر کریم خاں کو اسکول کی تعمیر، تعلیمی سرگرمیوں، سہولیات اور موجودہ تدریسی نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button