Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنمنٹ ہائی سکول قاسم بیلہ کا 100فیصد نتیجہ رہا

گورنمنٹ ہاٸی سکول قاسم بیلہ ملتان نےمیٹرک سالانہ امتحانات 2022 میں شاندار نتاٸج حاصل کئے، سکول کے 45 میں سے 42 طلبإ نے فرسٹ ڈویژن حاصل کی۔

جبکہ 3 طلبإ سیکنڈ ڈویژن کے ساتھ کامیاب ہوئے ۔

دہم( بی) کے انچارج سر رانا محمد یاسر کے طالب علم محمد انصر نے 1100 میں سے 1023نمبر لیۓ، اور سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا، اور دہم (اے) کے انچارج سر محمد وقاص کے طالب علم محمد حنظلہ نے 1005 اور محمد انیس نے 989 نمبر لے کر بالترتیب دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی۔

اہل علاقہ اور دوستوں نے شاندار کامیابی پر ہیڈ ماسٹر میاں یاسین رمضان کمبوہ اور سٹاف ممبران کو مبارکباد پیش کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں