Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت نے پیڑول اور بجلی کی بم گرادئے،مہنگائی کا طوفان آنے کا تیار

حکومت نے ایک ہی روز میں بجلی اور پیٹرول کے نرخوں میں ہوش ربا اضافہ کردیا ،جس سے مہنگائی کا ایک طوفان آنے کو تیار ہے۔

گزشتہ رات حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 30 روپے اضافہ کردیا ، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 209 روپے 86 پیسے ہوگئی۔

شہباز حکومت نے ایک ہفتے میں پیٹرول 60 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا ش جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر 209 روپے 86 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈیزل کی نئی قیمت 204 روپے 15 پیسے ہوگی، مٹی کے تیل کی قیمت 181 روپے 94 پیسے ہوگی ، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 204 روپے 15 پیسے ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی سخت شرط رکھی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے روز بات ہورہی ہے لیکن ان کی ہر بات نہیں مان سکتے، ان سے معاہدہ جون میں ہو جائے گا ۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جون میں ٹیکس نہیں لگائیں گے ،مگر سبسڈی ختم کرنا ہوگی۔

انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز بیان پر تنقید کرنا شروع کی ، تو صحافی نے انہیں بیچ میں ٹوک دیا جس پر مفتاح اسماعیل گڑبڑا گئے اور ان پر تنقید چھوڑ کر دوبارہ سے آئی ایم ایف اور پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی وجہ بتاتے رہے۔

علاوہ ازیں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں بڑا اضافہ کردیا ہے، نیپرا اعلامیہ کے مطابق بنیادی ٹیرف کی قیمت میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دے گئی ہے، جس کے بعد آئندہ مالی سال سے بجلی کا اوسط ٹیرف 24.82 روپے فی یونٹ ہوگا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمت اور پیداواری لاگت بڑھنے کے باعث بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، فیصلے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

اس سے قبل نیپرا کا بنیادی ٹیرف 16.91 روپے فی یونٹ تھا۔خیال رہے کہ آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کی شرط عائد کی تھی، جس پر حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بجلی کی قیمت بڑھانے کی حامی بھری تھی،

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button