Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : ممتاز آباد سکول میں بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا

گورنمنٹ ملت ہائی سکول ممتاز آباد کی عمارت بوسیدہ ہوگئی ، لینٹرکے ٹکرے گرنے سے 10طلبہ زخمی ہوگئے ۔

ملتان کے ایسے سکول جن کی عمارتیں بوسیدہ اور مخدوش ہوچکی ہیں کے بارے میں کوئی اقدام نہ اٹھایا جاسکا، جس کے باعث بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔

ذرائع کے مطابق ساتویں کلاس کے طلبا پر لینٹر کے ٹکرے گر گئے ، جس سے 10 طلبا شدید زخمی ہوگئے، جن کوفوری طو پر نزدیکی ہسپتال لیجایا گیا، جہاں ان کی حالت بہتر بناتی جاتی ہے ۔

اس بارے میں سکول انتظامیہ نے ایک بار پھر سکول حکام اور ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ تحریر کردیا ، جس میں کہاگیا ہے کہ ملت سکول میں 1967سے اب تک 550 سے زائد طلبا کی کلاسز جاری ہیں، جس کی اراضی دوکنال ہے، اور س کے دو فلور ہیں سکول کی 65 فیصد عمارت اپنی مدت پوری کرچکی ہے۔

اس میں جگہ جگہ دراڑیں پڑ چکی ہیں، یہ مخدوش عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے، اور کوئی بھی المیہ جنم لے سکتا ہے ۔

ملتان میں ہونے والی بارش کی وجہ سے سکول کی ساتویں کلاس کے بچوں پر لینٹر کے ٹکرے گر گئے ،جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئے، تاہم نزدیکی پستال میں جلد پہنچانے پر سب کی جان بچ گئی۔

عمارت کا خطرہ تاحال سرپر منڈلا رہا ہے، آپ سے گزارش ہے کہ اس معاملے کو فوری طور پر سنجیدگی سے لیا جائے ، چھت کی فوری مرمت کرائی جائے۔

اعلیٰ حکام سے بھی گزارش ہے کہ وہ اس معاملے کو ٹیک اورر کریں تاکہ کوئی سانحہ نہ ہوجائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button