Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

حکومت نے پنشنرز کا کفن بھی چھین لیا : رانا ولایت علی

ماہر تعلیم و ریٹائرڈ ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ملتان رانا ولایت علی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے سابقہ اقدامات نے سرکاری ملازمین سے پہلے ھی منہ کا نوالہ چھین لیا ہے کہ ان کی ریٹائرمنٹ پر پنشن نصف اور گریجویٹی ایک تہائی کم کردی گئی تھی۔

صوبائی بجٹ پنجاب2025-2026 میں وفاق اور باقی صوبہ جات کے مقابلہ میں پنشن میں اضافہ کم کرکے پنشنرز کا کفن بھی چھین لیا ھے، پنجاب کے پچاس فیصد ملازمین کی پنشن میں چھ سوروپے سے تین ہزار روپے ماھانہ اضافہ ھوگا۔
پنجاب کے ملازمین اور پنشنرز سے تو پنجاب حکومت انتظامی کاروائی کر کے کوئی بدلہ لے رہی ھے۔

رانا ولایت علی نے مزید کہا ھے کہ پنجاب کے پنشنرز کے تمام ایڈہاک الاؤنس پہلے ھی ضبط کرلئے تھے ان کے بدلہ میں پنجاب کے ملازمین کی پنشن میں پچاس فیصد اضافہ کرکے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے ورنہ ضعیف العمر پنشنرز کی بد دعائیں حکومت کی بسا ط کو لپیٹ دیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button