Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت بی جے پی سے اپنی دوستیاں ایک طرف رکھے، اور نبی ﷺکی گستاخی پر بھارت کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کا اعلان کرے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وکثلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے آپ سب کو خوش آمدید کہتا ہوں، اس وقت مجھے پاکستان کے وکلاء کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، اسی حق کو استعمال کرتے ہوئے امپورٹڈ حکومت کیخلاف پرامن احتجاج کیا، لیکن ہمیں احتجاج نہیں کرنے دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی دھمکی آمیز مراسلہ سب کے سامنے رکھا، چیف جسٹس پاکستان کو بھی مراسلہ بھیجا جبکہ قومی سلامتی کمیٹی میں بھی امریکی مراسلہ رکھا، جس میں کہا گیا کہ مداخلت ہوئی ہے، باہر سے سازش کرکے ملک میں حکومت گرائی گئی اور بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ہم ہر مسلط کردیا گیا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو سزا ہونی تھی لیکن چیری بلاسم جوتے پالش کرکے اوپر تک پہنچ گیا۔

عمران خان نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے ملزم قاضی بن جائے، دنیا کے کسی قانون میں ایسا نہیں ہے، اس وقت ملک میں قانون کی حکمرانی بحال کروانا وکلاء اور عدلیہ کی ذمہ داری ہے، ملک کی قیادت وہ کررہے ہیں جن پر کرپشن کے مقدمات ہیں، کابینہ کے 60 فیصد ارکان ضمانتوں پر ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے بھارتی حکمران جماعت بی جی پی رہنما کی جانب سے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہمارےنبی ﷺکی شان میں گستاخی کی گئی، موجودہ حکومت عرب ممالک کی طرح سخت احتجاج کرے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بی جے پی سے اپنی دوستیاں ایک طرف رکھے، اور نبی ﷺکی گستاخی پر بھارت کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ رکھنے کی کوشش کررہا ہے، کس جگہ لکھا ہے مخصوص نشستوں کا فیصلہ ضمنی الیکشن کے بعد ہوگا؟، ن لیگ نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر پنجاب میں دھاندلی شروع کردی ہے، ان کو پتہ گیا ہے کہ یہ لوگ اب الیکشن نہیں جیت سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسی مہنگائی نہیں دیکھی، ملکی تاریخ میں پٹرول ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں کبھی اس طرح نہیں بڑھی، ہمارے دور میں معیشت 5.6 فیصد پر گروتھ کررہی تھی، جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہےکریڈٹ رینکنگ منفی ہوگئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے آنے سے معیشت نیچے اور مہنگائی بڑھ گئی، آئی ایم ایف نے ہمیں بھی قیمتیں بڑھانے کیلئے کہا، لیکن تحریک انصاف کی حکومت آئی ایم ایف کے سامنے ڈٹ گئی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button