Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں درود شریف پڑھنے کے احکامات جاری کردئے گئے

پنجاب حکومت نے سکولوں میں درود شریف پڑھنے بارے احکامات جاری کئے ہیں۔
 چیف سیکرٹری کی طرف سے جاری ہونےو الے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ اسمبلی میں قومی ترانہ سے قبل تلاوت قرآن پاک کے بعد درود شریف (درود ابراہیمی) پڑھا جائے گا۔
اس بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ درود شریف کے بے پناہ فضائل ہیں۔ سکولوں کی اسمبلی میں درود شریف پڑھنے سے نئی نسل بھی اس فضیلت اور برکت سے فیضیاب ہوگی۔
رحمتہ اللعالمین حضرت محمدؐ کی خدمت میں درود شریف پیش کرنا ہر مسلمان کیلئے اعزاز ہے۔
بارگاہ رسالتؐ میں درود شریف پیش کرنے سے برکات نازل ہوتی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button