Breaking NewsEducationتازہ ترین
سیلاب سے متاثر سکولوں کےلئے 50 کروڑ کا فنڈز منظور

سیلاب سےمتاثرہ سکولوں کی بحالی کیلئے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 50 کروڑ کے فنڈز منظور کرلیے۔
بتایاگیا ہے کہ شدیدنقصان کا شکار سکولوں کو 3لاکھ روپے دیئے جائیں گے، جبکہ جزوی نقصان والےسکولوں کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ معمولی نقصان والےسکولوں کو1لاکھ روپےفراہم کیےجائیں گے۔
مکمل طور پر منہدم سکولوں میں 2 کمروں کی تعمیر کیلئےخصوصی فنڈ زفراہم کیےجائیں گے۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ سیلاب سےمتاثرہ پیف سکولوں کا سروے جاری ہے، سروے آئندہ ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا، سروے کی بنیادپرمتاثرہ سکولوں کی بحالی کا عمل فی الفور شروع کیا جائے گا ۔




















