Breaking NewsNationalتازہ ترین

افسران کو بھی بجلی بچت مہم میں شریک کرنے کا فیصلہ

حکومت نے عوام کے بعد افسران کو بھی بجلی بچت مہم میں شریک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

گریڈ 17 سے 20 افسران کےدوران ڈیوٹی 3 گھنٹے اے سی بند رکھے جائیں گے۔

حکومت نے وفاق اور صوبائی محکموں میں بجلی بچت مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ گریڈ17سے20افسران کےدوران ڈیوٹی 3گھنٹے اے سی بند رکھے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ عوام کے بعد افسران کو بھی بجلی بچت مہم میں شریک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، واپڈا، لیسکو،ایف بی آر ،ریلوے کے محکمے شامل ہوں گے ، جبکہ صوبوں میں آبپاشی ،مواصلات ،خزانہ ودیگر دفاتر شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مہم کا مقصد بجلی کی 30 فیصد ماہانہ بچت کرنا ہے، حکومت کو تمام سیکریٹری بجلی بچت پلان دیں گے ، اور مانیٹرنگ میں جو افسر خلاف ورزی کا ذمہ دار پایا بل وہ ادا کرے گا۔

حکومت کی جانب سے ملک بجلی ،پیٹرول بچانے کے کلچر کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وزیر اعظم اوروزیر اعلیٰ نے پلان کیلئے فری ہینڈ دے دیا ہے۔

ذرائع وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ افسر شاہی کو عوام کے شا نہ بشانہ چلنا چاہیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں