’’انصاف ‘‘مٹادو، سکولوں کو نئے احکامات جاری

انصاف آفٹر نون سکولوں کے نام درست کرکے آفٹر نون سکول لکھنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔
مالی سال 2022-23 میں اس وقت کی حکومت نے چھ ہزار سے زائد سکولوں کو اپ گریڈ کرکے آفٹر نون سکول پراجیکٹ شروع کیا تھا، جس کو انصاف آفٹر نون سکول کا نام دیا تھا، اب موجودہ حکومت نے اس کانام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2022-23 کے دوران 6000 سے زیادہ پرائمری اسکولوں کو "آفٹر نون اسکولز پروگرام (پرائمری اسکولوں کی اپ گریڈیشن)” کے عنوان سے اسکیم کے تحت ایلیمنٹری لیول تک اپ گریڈ کیا گیا تھا لیکن بہت سارے سکول ایسے ہیں جو ابھی تک سسٹم میں پرانے نام سے سامنے آرہے ہیں۔
اس لئے ہدایت کی جاتی ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایسے اسکول "دوپہر کے اسکول” کا صحیح نام ظاہر کریں جبکہ انصاف آفٹر نون سکولز پروگرام جو سکول کے گیٹ پر لکھا ہے وہاں بھی درستگی کی جائے نئے نام آفٹر نون سکولز پروگرام لکھوایا جائے ۔