Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان

حکومت نے 12 ارب کی لاگت سے سرکاری سکولوں میں واٹرفلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کر دیا، فی سکول 20 سے 25 لاکھ تک واٹرفلٹریشن پلانٹ کیلئے فنڈز دیئے جائیں گے۔
فلٹریشن پلانٹ سے علاقہ مکین بھی صاف پانی حاصل کرسکیں گے، سکول کےباہر بھی صاف پانی کی فراہمی کیلئے نکلے لگائے جائیں گے، بہتر پانی دستیاب ہونے پر 500فٹ بور کرکے عام فلٹریشن پلانٹ لگائے جائینگے۔
پانی کی کوالٹی خراب ہونے پر مہنگے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے، واٹرفلٹریشن پلانٹ چلانے کیلئے سکولوں کو سولرائزیشن پر منتقل کیا جائے گا۔
واضح رہے ابھی تک ایک ہزار سے زائد سکولوں کو سولر پر منتقل کردیا گیا ہے۔