Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پی ٹی آئی آزادی مارچ روکنے کیلیے حکومت کے 2 پلان تیار

پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کے لیے شہباز حکومت نے 2 پلان تیار کرلیے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے 25 مئی کو ہونے والے حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کے لیے شہباز حکومت نے 2 پلان تیار کرلیے ہیں۔

حکومتی پلان کے حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ حکومت کے آزادی مارچ کے پلان اے کے تحت شرکا کو سرینگر ہائی وے سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پلان اے کے تحت ریڈ زون کو مکمل سیل ہوگا اور صرف ایک راستہ ہی کھلا ہوگا، زیرو پوائنٹ، فیض آباد، بارہ کہو، روات، گولڑہ پر کنٹینرز لگائے جائیں گے، اور مارچ کے شرکا کو زیرو پوائنٹ سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اگر حکومت نے مارچ کے شرکاء کو روکنے کا فیصلہ کیا تو پلان بی پرعمل ہوگا ، جس کے تحت مارچ کے شرکا کو اٹک کے قریب روکا جائے گا اور موٹر وے سمیت جی ٹی روڈ کو بھی بند کردیا جائے گا اور سڑکوں کو بند کرنے کیلئے300 سے زائد کنٹینرز لگائے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومتی پلان بی میں پی ٹی آئی قیادت کی گرفتاریاں بھی ہوں گی ، اور اس حوالے سے پولیس نے فہرستیں تیار کرنے کے ساتھ چھاپہ مار ٹیمیں بھی تیار کرلی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button