Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

امپورٹڈ حکومت الیکشن کمیشن کو ساتھ ملا کر دھاندلی کی تیاری کررہی ہے، عمران خان

سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈحکومت کےسربراہ آصف زرداری، شہباز اور نوازشریف ہیں، یہ لوگ الیکشن کمیشن کو ساتھ ملاکر دھاندلی کی تیاری کررہے ہیں۔

سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دیر بالا میں جلسے سے خطاب میں وزیراعلیٰ کے پی سے اپیل کی کہ دیر کے لوگوں کیلئے بڑا اسٹیڈیم بنائیں ، لوگ درختوں پر چڑھے ہیں، ساری جگہ کھڑے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دیر پہاڑی علاقہ ہے پر کوئی نہ کوئی جگہ ڈھونڈ کر اسٹیڈیم بنایا جائے، بڑے اسٹیڈیم بنائیں تاکہ نوجوان کھیل سکیں اورپی ٹی آئی جلسےکرسکے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہمارا دیرمیں جلسہ کرنے کا پروگرام ساڑھے4 بجےکاتھا، لیکن ہمیں خبرآئی کہ ڈھائی بجےہی پورا گراؤنڈ بھر گیا ہے، ساراپاکستان ایک آوازلگا رہے امپورٹڈحکومت نامنظور۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں نوجوان قوم کیلئے کھڑاہو، کبھی کسی کی غلامی قبول نہ کرے، میرے والدین نے تحریک پاکستان میں شرکت کی تھی، ہم نے تحریک انصاف کا منشور قرارداد پاکستان سے لیا تھا، ہمارارشتہ لاالہ الااللہ ہے، جو ہمیں اکٹھا رکھتاہے،پاکستا ن جس نظریے پربنا تھا اسی نظریے پر واپس لے جانا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ امریکا،اسرائیل اور ہندوستان نے مل کر سازش کی، انہوں نے بوٹ پالش کرنےوالے شہبازشریف کو ہمارےاوپرمسلط کیا، یہ شہبازشریف کو اس لیے لائے کہ یہ ان کا حکم مانے گا، شہبازشریف نے پہلا حکم آئی ایم ایف سے لیا جس کے پیچھے امریکا کھڑا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے حکم مانتے ہوئے آئی ایم ایف کی شرائط مانیں، انہوں نےپیٹرول،فضل الرحمان کی قیمت 60 روپےبڑھادی، ڈیزل کوجب پتہ چلااس کی قیمت 60روپےبڑھ گئی ہے وہ عمرہ کرنے چلا گیا، ڈیزل بھیس بدل کرعمرہ کرنے گیاکہ وہاں بھی آوازیں نہ لگ جائیں۔

انھوں نے بتایا کہ جب ہماری حکومت تھی ہم پر بھی آئی ایم ایف کا دباؤ تھا کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمت بڑھاؤ لیکن میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، کسی کے سامنے نہیں جھکتا، میرے دل میں لاالہ الااللہ ہے، میں کسی کے سامنے نہیں جھکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے ہم سے کہا 10 روپے پیٹرول ،فضل الرحمان کی قیمت بڑھاؤ، ہم نے 10 روپے قیمت بڑھانےکی بجائے کم کردی، ہم نےلوگوں کومہنگائی سےبچانےکیلئےاورجگہ سے پیسے بچائے۔

عمران خان نے کہا پوچھتا ہوں حکومت کیوں گرائی گئی؟ ن لیگ، پی پی کی حکومتیں توکرپشن پر گرائی جاتی تھیں، ہماری حکومت مہنگائی نہیں بلکہ کٹھ پتلیوں کو بٹھانے کیلئے گرائی گئی، پاکستان کوغلام بنانے کا ایجنڈا نافذ کرنے کیلئے ہماری حکومت گرائی گئی، ہماری حکومت مہنگائی نہیں بلکہ کٹھ پتلیوں کو بٹھانے کیلئے گرائی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ یہ پوری تیاری کر رہے ہیں اگلا الیکشن دھاندلی سےجیتنےکیلئے، یہ لوگ عوام میں نکلتےہیں تو2ہی نعرے ہوتے ہیں ، چور اور غدار، یہ لوگ الیکشن کمیشن کوساتھ ملا کر دھاندلی کی تیاری کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ یہ لوگ سارے پاکستان میں دہشت پھیلا رہےہیں کہ لوگ نہ نکلیں، ہردور میں یزید ہوتےہیں، یہ لوگ آج کے دور کے یزید ہیں، جب حضرت امام حسین نکلے تو سب کوپتہ تھا وہ حق پرہیں ، کوفہ کےلوگوں نے یزید سے خوف زدہ ہو کر امام حسین کی مددنہ کی اور لوگ بعدمیں پچھتائےکہ ہم نےکیوں امام حسین کی مددنہ کی۔

سابق وزیراعظم نے واضح کیا کہ یہ میرے ملک کیلئے جہاد ہے، آخر تک ان کا مقابلہ کرنے جاؤں گا۔

امریکی مراسلے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ مراسلےکونیشنل سیکیورٹی کونسل میں رکھا، کہا گیا مداخلت ہوئی ،جن کاکام ملک کادفاع کرنا ہے کیا ان کا کام نہیں تھا مداخلت کو روکتے، کیاان کاکام نہیں تھا کہ نیوٹرل رہنے کے بجائے مداخلت کو روکتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلی بار ملک میں نیشنل سیکیورٹی پالیسی بنائی تھی، نیشنل سیکیورٹی پالیسی سب سے بات کرکے بنائی تھی، پالیسی کے مطابق صرف فوج ملک کی حفاظت نہیں کرسکتی جب تک معیشت مضبوط نہ ہو، معیشت نیشنل سیکیورٹی کا ایشو ہے،معیشت کمزور ہوگی تو ہماری معیشت کمزور ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سویت یونین کی معیشت گری تواس کےٹکڑےہوگئے، پاکستان کےمستقبل کافیصلہ پاکستان کےعوام کریں، امریکا، بھارت یا اسرائیل پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ نہ کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button