Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

قائد مسلم لیگ نواز شریف کی وطن واپسی میں تاخیر وفاق کا بڑا فیصلہ

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے ضمانت دی تھی کہ وہ چار ہفتوں کے بعد اپنے بھائی کو وطن واپس لائیں گے ، شہباز شریف اپنی دی ہوئی ضمانت پر قائم نہیں رہے، اس لیے حکومت ان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔

بی بی سی سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا عدالت عالیہ کو اس حوالے سے ازخود نوٹس لیتے ہوئے شہباز شریف کو طلب کرنا چاہیے، چونکہ ابھی تک لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے اس معاملے پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی اس لیے وفاقی حکومت نے اس ضمن میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے خلاف عدالتی کارروائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق پنجاب پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ پراسیکوٹر جنرل کو درخواست کی تیاری کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں پراسیکیوشن برانچ نے نیب کے حکام سے بھی رابطہ کیا ہے ، کیونکہ نیب کیس میں ہی سابق وزیر اعظم کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اہم ترین اجلاس میں بھی نواز شریف کی نااہلی سے متعلق گفتگو کی گئی تھی، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی سزا ختم ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں ہورہی ہیں، ممکن نہیں سزا یافتہ شخص کی سزا ختم ہو جائے۔
وزیراعظم عمران خان کا موقف تھا کہ نواز شریف نے عوام کا پیسہ لوٹا اور باہر منتقل کیا، پاناما میں نواز شریف کا نام آیا، عدالت نے نااہل کیا، نوازشریف آج تک منی ٹریل بھی نہیں دے سکے،نااہلی کیسے ختم ہوسکتی ہے؟

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button