Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہفتہ کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ

سرکاری ملازمین کا احتجاج بھی کام نہ آیا، وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اوقات کار میں کمی کردی گئی ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 8 سے 3 بجے تک کردیے گئے ہیں، جبکہ جمعتہ المبارک کے روز اوقات کار صبح 8 سے ایک بجے تک ہوں گے۔

خیال رہے کہ قبل ازیں دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے شام 5 بجے تک تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ کی چھٹی منصب سنبھالنے کے بعد ختم کی تھی، جس پر ملازمین کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں