Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر میں سکولوں میں تین ماہ کی فیس اکھٹی وصول کرنے پر پابندی لگادی گئی

محکمہ سکولز نے پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولوں میں تین ماہ کی چھٹیوں میں اکھٹی فیس وصول کرنے پر پابندی لگادی۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں تمام پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ موسم گرما کی تعطیلات میں طلباء سے ماہانہ بنیاد پر فیسوں کی وصولی کریں، تین ماہ کی ایڈوانس فیس وصول کرنے کی اجاز ت نہیں ہے ۔

اگر کوئی پرائیویٹ سکول اکھٹی فیس وصول کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، والدین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اگر سکول انتظامیہ ایک ماہ سے زائد فیس وصول کرنے کی کوشش کریں یا مطالبہ کریں تو وہ اپنے ضلع کے سی ای او کواطلاع دیں تاکہ اس سکول کے خلاف کارروائی کی جاسکے ۔

جبکہ اس سلسلے میں محکمہ سکولز نے ایک ٹول فری نمبر بھی جاری کردیا ہے اور سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس نمبر کے پوسٹر سکول میں آویزاں کئے جائیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں