Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پرنسپل کا طالبہ پرتشدد ، زخمی کردیا

ملتان کے نواحی علاقے میں واقع گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول ٹبی شیرخان کی پرنسپل کا کتابیں جلد نہ کرانے پر ساتویں کلاس کی طالبہ زینب قیوم پر بیہمانہ تشدد، بچی کی حالت تشویشناک۔

تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول ٹبی شیر خان کی میڈم رابعہ بی بینے کتابیں جلد نہ کرانے پر ساتویں کلاس کی طالبہ زینب قیوم پر ڈنڈوں، تھپڑوں اور مکوں سےوحشیانہ تشدد کیا ، جس سے بچی بے ہوش ہو گئی۔

والدین بچی کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتالوں میں لیکر دھکے کھانے پر مجبور ، جبکہ والدین طالبہ زنیب قیوم کو اٹھا کر واش روم لے جاتے ہیں۔

متاثرین کی شکایت پر میڈم رابعہ بی بی نے انہیں دھمکیاں دیں ۔

جس پر متاثرہ والدین اورشہریوں نے احتجاج کر تے ہوئے، وزیر اعلی پنجاب’صوبائی وزیر تعلیم ، سی ای او تعلیم ملتان سے میڈم رابعہ بی بی کا فوری ٹر انسفر اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button