Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : سائنس کالج کا اعزاز

گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس ملتان جنوبی پنجاب کے تمام کالجز میں سب سے بڑے انفراسٹرکچر کا حامل ادارہ ہے، جس میں جدید کمپیوٹر لیبز ، باٹنی لیب ، زوالوجی لیب ، کیمسٹری لیب ، فزکس لیب ، سرسبز و شاداب کشادہ کھیل کے میدان شامل ہیں۔

گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس میں بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے الحاق شدہ 13 مضامین میں بی ایس کے داخلے جاری ہیں، جن میں طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں داخلہ فارم جمع کروائے ہیں جو کہ کالج ھذا کی اچھی شہرت انتظامیہ اور فیکلٹی کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس ملتان کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال اور کالج ہذا کے اساتذہ کرام کی انتھک کاوشوں کی بدولت کالج کے شاندار داخلہ ونتائج کا حصول ممکن ہوا۔

گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس ملتان ڈویژن کا واحد ادارہ ہے، جس نے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق سابقہ سال کی نسبت داخلوں میں 20 فیصد اضافے کا ٹارگٹ پورا کیا ہے، سابقہ سال کالج ہذا میں 540 داخلے ہوئے جبکہ رواں سال 681 داخلے ہوئے ہیں۔

سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے رواں سال بھی انٹرمیڈیٹ کے شاندار نتائج رہے، جس کا منہ بولتا ثبوت مندرجہ ذیل طلباء کے نتائج ہیں۔

پری میڈیکل گروپ ، پری انجینئرنگ گروپ اور جنرل سائنس کے ان امتحانات میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس کے طلباء و طالبات نے ملتان ڈویژن کے تمام کالجز کے مقابلے میں 80 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرکے ایک نئی تاریخ اور نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اس موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ طلباء کیلئے خصوصی تربیت یافتہ اساتذہ کرام کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ کلاسز میں مانیٹرنگ سسٹم اور ماہانہ ٹیسٹ سسٹم کا نفاذ کیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کالج میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

اس موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے امتحانات میں شاندار کارکردگی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button