Breaking NewsEducationتازہ ترین

سائنس کالج میں میرٹ لسٹیں آویزاں کردی گئیں

ملتان :۔

گورنمنٹ گریجویٹ سائنس کالج نے فرسٹ ایئر سیشن 2022-23 کی میرٹ لسٹ آویزاں کردی ۔

اس سلسلے میں جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ سائنس کالج ملتان میں داخلے کےلئے میٹرک میں حاصل کردہ نمبر پری میڈیکل کا میرٹ 750، پری انجینئرنگ کا 650، آئی سی ایس اکنامکس 650، آئی سی ایس فزکس کا 700، اور آئی سی ایس شماریات کا میرٹ 600مقرر کیا گیا ہے۔

میرٹ پر آنےوالے طلبا کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اصل کوائف ساتھ لائیں ، ان کی تصدیق کے بغیر ووچر جاری نہیں کیا جائے گا۔

میرٹ پر آنےو الے طلبا کو فیس ووچر 5 اکتوبر سے 8 اکتوبر جاری کئے جائیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں