Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت کاعمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

وزیراعظم کی زیر صدارت پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس ختم ہوگیا ہے، جس میں عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس ختم ہوگیا ہے، جس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو نااہل کرانے کے لیے ریفرنس بھی دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ریفرنس آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری کل وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، جب کہ اجلاس میں کل ریڈ زون میں احتجاج پر پابندی لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، آفتاب شیر پاؤ، محمود خان اچکزئی، کشور زہرہ، خورشید شاہ، فیصل کریم کنڈی، پلوشہ بہرام، فاروق ایچ نائیک، مریم اورنگزیب، اعظم تارڑ، رانا تنویر نے شرکت کی۔

اجلاس میں لندن سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں حکومت نے فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن فیصلے پر قانونی ٹیم نے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں