Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بینولنٹ فنڈ کی یکمشت گرانٹ پالیسی میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے بینولنٹ فنڈ کی یکمشت گرانٹ کی ادائیگی پالیسی میں اہم تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے

اس ضمن میں حکام نے قائمہ کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی، مجوزہ پالیسی کے مطابق ریٹائرمنٹ پر گریڈ 1 تا 10 کے ملازمین کو 5 لاکھ روپے، گریڈ 11 تا 16 کے ملازمین کو 10 لاکھ روپے جبکہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کو 15 لاکھ روپے یکمشت گرانٹ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

قائمہ کمیٹی نے نئی پالیسی کے ممکنہ مالی اثرات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے بینولنٹ فنڈ حکام کو 90 دن کی مہلت دے دی ہے۔

کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ اس عرصے کے دوران فنڈ کی مالی استعداد، وسائل اور مستقبل کی ذمہ داریوں کا جامع تجزیہ پیش کیا جائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ تبدیلی کا مقصد ریٹائر ہونے والے ملازمین کو بہتر مالی سہولت فراہم کرنا اور موجودہ مہنگائی کے تناظر میں ان کی معاونت کرنا ہے، حتمی منظوری مالی اثرات کے جائزے کے بعد دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button