Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

غریب اور مستحق بچے بھی پرائیویٹ سکولوں میں مفت تعلیم حاصل کر سکیں گے

حکومت نے پرائیویٹ سکول آرڈینینس 2014 دوبارہ فعال کرکے پرائیویٹ سکولوں کو دس فیصد بچے فری پڑھانے کا پابند کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیل کے مطابق حکومت نے پرائیویٹ سکولوں کو دس فیصد بچے فری پڑھانے کا پابند کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے پرائیویٹ سکول آرڈیننس 2014 کو دوبارہ فعال کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزرات تعلیم کی جانب سے پرائیویٹ سکولوں کا سروے کروایا جائے گا، سروے میں پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی تعداد کا ریکارڈ اکٹھا کیا جائے گا۔ پرائیویٹ سکولوں کے سروے کا کام گرمی کی چھٹیوں کے بعد 31 اگست تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آرڈیننس کے تحت پرائیویٹ سکولوں کو دس فیصد بچے فری پڑھانے کے لیے پابند کیا جائے، پرائیویٹ سکول مالکان کے مطابق ہمارے سکولوں میں پہلے ہی مستحق بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ حکومت پرائیویٹ سکولوں کیلئے پیکج کا اعلان کرے تاکہ آرڈییننس پر سوفیصد یقینی عمل بھی ہوسکے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button