Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وفاقی حکومت کا ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ، پارلیمنٹرینز، بیوروکریسی کی پٹرول اور دیگر مراعات میں کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک کی بگڑی معاشی صورتحال پر وفاقی حکومت نے ملک میں معاشی ایمرجسی لگانے کا فصلہ کیا ہے اور کابینہ سمیت اراکین اسمبلی اور بیورو کریسی کی پٹرول اور دیگر مراعات میں کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ کے پی محمود خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزرا اور افسران کا پٹرول 40 فیصد کم کرنے کے احکامات دیے تھے جب کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بھی کے ایم سی کے افسران کا پٹرول الاؤنس 40 فیصد کٹوتی کا اعلان کیا تھا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 40 فیصد پیٹرول کوٹا کی کمی سے خزانہ پر بوجھ نہیں پڑے گا بلکہ کچھ کم ہوگا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں اور پٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ خزانے پرمزید نہیں پڑنا چاہیے، خزانے پر بوجھ کا مقصدعوام پر بوجھ ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا اور یہ ایک ہفتے کے دوران دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button