Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنمنٹ ولایت حسین کالج ملتان میں داخلے شروع ہوگئے

داخلہ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر پروفیسر حماد الرحمان کا کہنا ہے کہ پرنسپل قاضی خالد کی سرپرستی میں کالج میں نئے پروگرام شروع کئے جارہے ہیں۔

رواں برس انٹرمیڈیٹ کے ساتھ ساتھ بی ایس پروگرامز اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلے شروع کئے گئے ہیں، بی ایس پروگرامز میں بی ایس فزکس، بی ایس انگلش، بی ایس اردو اور بی ایس اسلامیات میں داخلے ہوں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ میں پری انجینئرنگ اورپری میڈیکل میں داخل جاری ہیں۔

ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (سائنس) میں کیمسٹری، طبیعیات، بائیو کیمسٹری،شماریات،حیوانیات،جبکہ آرٹس میں معاشیات، تعلیم، سیاسیات، بین الاقوامی تعلقات، جسمانی تعلیم اور کھیل سائنسز، انگریزی، اردو اور اسلامیات میں داخلوں کےلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کالج میں بہترین سائنس لیبارٹریز موجود ہیں، محنتی ہونہار طلباء کیلئے سکالرشپ بھی رکھے گئے ہیں، پی ایچ ڈی و ایم فل ٹیچنگ فیکلٹی ہے جو وسیع تجربہ رکھتی ہے جبکہ غریب اور نادار طلباء کیلئے کتب یونیفارم بھی دی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button