Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے : فضل الرحمان

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے اور حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں تمام اداروں کی حدود کا تعین کردیا گیا ہے کوئی ادارہ دوسرے ادارے کی حدود میں مداخلت نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ بھجوایا جائے۔فضل الرحمان نے کہا کہ حالیہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے افراتفری اور سیاسی بحران پیدا ہوا ہے یہی سیاسی بحران پاکستان میں معاشی عدم استحکام کی بنیاد ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اعتراض کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پراسرارخاموشی کی چادر کیوں اوڑھ رکھی ہے ان کی تاخیرسے لاقانونیت بڑھ رہی ہے، اور ادارے کمزور ہورہے ہیں لہٰذا الیکشن کمیشن 8 سال سے زیرالتوا پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کا فوری فیصلہ سنائے۔

فضل الرحمان نے عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ساڑھے تین سال کا گند ایک سال میں صاف کرنا مشکل ہے، عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور انتشار چاہتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں