Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان : گریجویٹ تعلیمی پالیسی 2023 اور اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ پالیسی 2024 بارے ورکشاپ کا انعقاد

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان میں کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے گریجویٹ ایجوکیشن پالیسی 2023 اور اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ پالیسی 2024 پر ایک روزہ ورکشاپ انعقاد کیا جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ اور ریسورس پرسن ڈاکٹر عبید اللہ انور، ڈپٹی ڈائریکٹر، کوالٹی ایشورنس ڈویژن ہائر ایجوکیشن کمیشن تھے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے معیار کوبڑھانا وقت کی ضرورت ہے ہم سب کو اس کےلئے کوشش کرنی چاہیں ویمن یونیورسٹی ایچ ای سی کی نافذ کردہ پالیسوں کو ان کی حقیقی روح کے ساتھ اپناتی ہے تاکے تعلیم کے فروغ میں آسانی ہومستقبل قریب میں بھی ایچ ای سی کے تعلیمی عمدگی کو فروغ دینے والی پالیسیوں کو نافذ کرنے کرتے رہیں گے ، ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ اور رجسٹرار چیئر پرسن ڈاکٹر ملکہ رانی نے آن لائن ورکشاپ میں شرکت کی او ر ایچ ای سی کی پالیسی کو سراہا او راس کے نفاذ کی یقین دہانی کرائی ڈپٹی ڈائریٹر ڈاکٹر ملکہ لیاقت کوالٹی ایشورنس کو فروغ دینے میں کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے کردار پر روشنی ڈالی ریسورس پرسن، ڈاکٹر عبید اللہ انور کا کہنا تھا کہ اس پالیسی کا مقصد پاکستان میں گریجویٹ تعلیم کو فروغ دینا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ گریجویٹ پروگراموں کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق ڈیزائن اور فراہم کیا جائے۔ پالیسی تحقیق پر مبنی سیکھنے، تنقیدی سوچ، اور مسئلہ حل کرنے کی مہارتوں کی اہمیت پر زور دیتی ہے، اور گریجویٹ پروگراموں کی ترقی کے لیے رہنما خطوط فراہم کرتی ہے جو معیشت اور معاشرے کی ضروریات سے متعلق ہوں۔ انہوں نے ایکریڈیٹیشن اور اسیسمنٹ سمیت سخت کوالٹی ایشورنس میکانزم کے ذریعے گریجویٹ تعلیم کے معیار کو بڑھانے پر پالیسی کی توجہ پر بھی تبادلہ خیال کیا انہوں نے تعلیمی پالیسی 2024 بارے کہا کہ یہ پالیسی اوپن اور فاصلاتی تعلیم کے پروگراموں کی ترقی اور فراہمی کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتی ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ معیار اور مطابقت کے مطلوبہ معیارات پر پورا اترتے ہیں

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button