Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گریجویٹ ریسرچ ڈے کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف گریجویٹ سٹڈیز اور گریجویٹ ریسورس سینٹر کے زیر اہتمام گریجویٹ ریسرچ ڈے کا انعقاد کیا گیا، اس دوران انعامات کی تقسیم کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) پروفیسر ڈاکٹر ناصر ندیم (ڈائریکٹر گریجویٹ سٹڈیز) ڈاکٹر شعیب الرحمان (انچارج گریجویٹ ریسورس سینٹر) ڈاکٹر ندیم اقبال(شعبہ کمپیوٹر سائنس) اور بہاؤدین زکریا یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران “پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم، پروفیسر ڈاکٹر وقاص ملک (شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس) اور ڈاکٹر مقرب اکبر (شعبہ سیاسیات) نے انعامات اور اسناد کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کی۔

پوسٹر اور ویڈیو میں پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بالترتیب 15000، 10,000 اور 5000 کی انعامی رقم دی گئی ۔

پوسٹر مقابلے میں مسٹر عدنان فرید (سوائل او اینڈ انوائر مینٹل سائنسز)مس ثانیہ جاوید (انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن ) اور مسٹر عبدالرؤف (انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ بریڈنگ اینڈ بائیو ٹیکنالوجی) نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مس فاطمہ جویریہ (انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ بریڈنگ اینڈ بائیو ٹیکنالوجی)، مس مریم پرویز (شعبہ کمپیوٹر سائنس) اور مسٹر رفیع اللہ (ڈیپارٹمنٹ آف ہارٹی کلچر) نے ویڈیو مقابلے میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلوں کے انعقاد سے طلبہ و طالبات میں محنت کی اور لگن پیدا ہوتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button