Breaking NewsEducationتازہ ترین

بزدار حکومت کا ملتان کے شہریوں کےلئے بڑا اقدام، ایمرسن یونیورسٹی کو 20 کروڑ مل گئے

ایمرسن یونیورسٹی کو 20کروڑ کی سیڈمنی مل گئی ، ترقیاتی کام ہوسکیں گے ۔

تفصیل کے مطابق ایمرسن یونیورسٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کےلئے 20کروڑ کی سیڈ منی ( ابتدائی فنڈز) جاری کردئے گئے ، بزادر حکومت جاتے جاتے ملتان کے شہریوں کےلئے بڑا اقدام کرگئی اس خطے کی قدیمی درسگاہ کو خطیر رقم دے گئی ۔

ذرائع کے مطابق سیڈمنی سے نئے ڈیپارٹمنٹ بنائے جائیں گے ، 20ڈیپارٹمنٹ بنائے جائیں گے ، لا کا ڈیپاڑٹمنٹ بھی قائم کردیاگیا ہے اس رقم سے تمام شعبوں اور ان کے آفیس کےلئے سامان ، فرنیچر، اورکتابیں خریدی جائیں گی ، وائس چانسلر کےلئے ایک گاڑی بھی خریدی جائیں گی اس رقم سے اساتذہ ، عملے کی تنخواہیں جاری کی جائیں گی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید چودھری کا کہنا ہے کہ ایمرسن یونیورسٹی تیزی سے ترقی کا سفر طے کررہی ہے، خطر فنڈز کی وجہ سے معاشی معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔

سیڈ منی سے اساتذہ کی تنخواہوںکے مسائل حل ہوگئے ہیں جونئے ڈیپارٹمنٹ بنائے گئے ہیں ان کی ایس این ای بھی تیار کرلی گئی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں