Breaking NewsSportsتازہ ترین
ملتان سٹیڈیم کی پچ پر نصب خیمہ ہٹا دیا گیا، ہیٹر اور پنکھے واپس سٹور میں رکھ دیئے گئے

پی سی بی نے انگلینڈ کی طرح ویسٹ انڈیز کو بھی سپن کے جال میں پھنسانے کی تیاری مکمل کرلی، گرین ہاوس ٹیکنالوجی سے وکٹ کو پکا دیا گیا
گزشتہ روز وکٹ پر لگایا گیا خیمہ ہٹادیا گیا، اس سے قبل پچز پر ہیٹرز چل رہے اور جہازی فینز کی ہوا تھی، کوشش یہ کی گئی ہے کہ پچ کو خشک کرکے اسپنرز کیلئے مدد گار کی جائے۔
جیسے ہی خیمہ ہٹادیا گیا کھلاڑی بے تابی سے وکٹ پر پہنچے، جیسے کوئی انوکھی چیز سامنے آنے والی ہے، تاہم صرف ساجد خان اور نعمان علی کے چہروں پر معنی خیز مسکراہٹ تھی ۔