Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سٹاف کالونی مسجد زکریا یونیورسٹی کے تعمیری منصوبے کا افتتاح

زکریا یونیورسٹی ملتان میںسٹاف کالونی مسجد کے نئے منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا گیا، یہ منصوبہ قطر چیریٹی کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے، جس کے لیے تقریباً چار کروڑ روپے کی خطیر رقم عطیہ کی گئی ہے، مسجد کی تعمیر ایک مکمل منصوبے کے طور پر صفر سے لے کر تکمیل تک کی جائے گی۔

پراجیکٹ کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال نے کیا جبکہ اس موقع پر چیئرمین، پروفیسر ڈاکٹر نعمان عباسی بھی موجود تھے۔

اس مسجد کے تعمیراتی منصوبے کی تمام سرگرمیاں قطر چیریٹی کی براہِ راست نگرانی میں انجام دی جائیں گی، تاکہ شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے تکمیل کے بعد یہ مسجد جامعہ کے ملازمین اور اسٹاف کالونی کے رہائشیوں کے لیے ایک اہم روحانی اور سماجی مرکز کا کردار ادا کرے گی۔

وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ اس نوعیت کے منصوبے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے فلاحی وژن اور ادارہ جاتی سہولیات کے فروغ کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ منصوبہ زکریا یونیورسٹی اور بین الاقوامی فلاحی اداروں کے درمیان مضبوط شراکت داری کی ایک نمایاں مثال ہے، جو جامعہ برادری کی فلاح و بہبود اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اہم ثابت ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button