Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں ہاکی سٹیڈیم کی تقریب سنگ بنیاد آج ہوگی

بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پہلے ہاکی سٹیڈیم کی ارتھ بریکنک تقریب آج ہوگی ۔

ارتھ بریکنک چیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کریں گے ۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے قاسم ہال کے نزدیک ہاکی سٹیڈیم کے اس اہم منصوبہ کا تخمینہ 164ملین ہے اور پہلے مرحلہ میں پویلین کی تعمیر کی جائے گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں اسڑوٹرف بچھائی جائے گی، اور تیسرے مرحلہ میں کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے ریسورس سینٹر قائم کیا جائے گا اور اس اہم پراجیکٹ کو 18 ماہ مکمل کیا جائے گا ۔

ہاکی سٹیڈیم کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فرحان میر ہیں جو اج ارتھ بریکنک سرمنی کے موقع پر مہمانان گرامی کو بریفننگ دیں گے ۔

یاد رہے کہ بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان جنوبی پنجاب کی واحد درسگاہ ہے ، جہاں پہلا ہاکی سٹیڈیم تعمیر ہونے جا رہا ہے ، اور اس اہم منصوبے کی تکمیل سے اس خطہ میں نہ صرف ہاکی کے کھیل فروغ حاصل ہو گا بلکہ مایہ ناز کھلاڑی میں پیدا ہوں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button