Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

فِن لینڈ، نیدر لینڈ، جرمنی، فرانس، سلواکیا، چائنہ اور تھائی لینڈ کے طلباء زرعی یونیورسٹی پہنچ گئے

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل ہونہار طلباء اور کامیاب بزنس مین نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) اور طلباء و طالبات سے ملاقات کی۔

انٹرنیشنل طلباء کا تعلق فِن لینڈ، نیدر لینڈ، جرمنی، فرانس، سلواکیا، چائنہ اور تھائی لینڈ سے تھا۔

ان طلباء نے اپنے اپنے تعلیمی میدان میں بھرپور کامیابی حاصل کی اور اپنی تعلیم کو ایک کامیاب بزنس وینچر میں ڈھالا۔ انٹرنیشنل طلبا ء نے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ اپنی کامیابیوں اور اپنے بزنسز کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے طلباء نے بھی باہمی دلچسپی کے ساتھ انٹرنیشنل طلباء کو اپنی آراء سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی نے انٹرنیشنل طلباء کو یونیورسٹی کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔ مزید انہوں نے کہا کہ طلباء کی آپس میں گفت و شنید سے بہت سے کام کرنے کے مواقع نکلتے ہیں اور طلباء ایک دوسرے سے سیکھ سکتے ہیں۔ اس قسم کے دورہ جات طلباء کی ذہنی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرتے ہیں۔

ڈائریکٹر بزنس آنکوبیشن سنٹر ڈاکٹر مبشر مہدی نے کہا کہ زرعی جامعہ سٹوڈنٹس میں انٹر پنیور شپ کی ترویج کے لئے کوشاں ہے۔ انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کے ساتھ گفتگو سے ہمارے طلباء کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔ انہوں نے آنے والے تمام انٹرنیشنل طلباء کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر عرفان بیگ، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر آصف رضا اور ڈاکٹڑ سلمان قادری سمیت دیگر فیکلٹی اورطلباء و طالبات کی کثیر تعدا د نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button