Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان : گلِ داؤدی کی سالانہ نمائش شروع ہوگئی

پی ایچ اے کے زیرِ اہتمام ملتان گلِ داؤدی کی سالانہ نمائش کا افتتاح کر دیا گیا۔
کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان اور ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے نمائش کا افتتاح کیا۔ ایم پی اے جاوید انصاری،وائس چیئرمین پی ایچ اے ملک امجد عباس اور ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ آصف رؤف بھی موجود تھے۔

اس موقع پر کمشنر ملتان نے کہا کہ نمائش سے شہریوں بہترین تفریح مہیا ہوگی۔ پھولوں کی نمائش سے صحت مندانہ سر گرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ شہر کے پارک بہتری کی جانب گامزن ہیں۔کلین اینڈ گرین وژن کو عملی جامہ پہنا رہے۔
ڈپٹی کمشنر ملتان نے کہا کہ شاندار نمائش کے انعقاد پر پی ایچ اے ملتان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔شہریوں کو موسم سرما میں بھر پور تفریح مہیا ہوگی۔
کرونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے شہری نمائش سے لطف اندوز ہوں۔پی ایچ اے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ مستقبل میں بھی ایسی صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ جاری رکھے گا۔

اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے پر عزم ہیں۔ شجر کاری کے فروغ کے لئے بہترین اقدامات کر تے رہیں گے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کلین اینڈ گرین وژن کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری نمائش سے لطف اندوز ہوں۔
نمائش پورا ہفتہ جاری رہے گی۔ نمائش میں سولہ ہزار سے زائد گملے درجنوں رنگوں اور اقسام کے پھول سجائے گئے ہیں۔
رات کے اوقات میں لائیٹس کا بھی بھر پور بندوبست کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button