Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان : جونیئر ماڈل گرلز ہائی سکول گلگشت میں خوفناک واقعہ

گورنمنٹ جونیئر ماڈل گرلزہائی سکول گلگشت میں پریکٹیکل امتحان دینے والی طالبات کیساتھ پرچہ تقسیم کرنے والے سکول ملازم درجہ چہارم نعمان کی طرف سے نازیبا حرکات کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
شکایات پر پرنسپل حنا نے اہلکار نعمان کو شوکا زنوٹس جاری کردیاہے۔
بتایا گیا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ کی بدنامی کے پیش نظر محکمہ تعلیم سکولز کے حکام کی طرف سے معاملے کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
تعلیمی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری تعلیم سکولز، کمشنر و ڈپٹی کمشنر ملتان سے سخت ایکشن کا مطالبہ کیاہے۔
اس بارے میں موقف کیلئے رابئطہ کرنے پر افسران تعلیم نے اس واقعہ پر بات کرنے سے گریز کیا۔