Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انگلش بلے باز ہیری بروک تھکاوٹ کا شکار ہوگئے

ملتان ٹیسٹ میں انگلش بلے باز نے اپنی کئیرئر بیسٹ بیٹنگ سکلز کا مظاہرہ کیا، 439 منٹ کریز پر کھڑے رہ کر 317 رنز بنائے۔

اننگ ڈکلئیر ہونے کے بعدجب پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو وہ گراوؤنڈ سے باہر چلے گئے اور ان کی جگہ میتھیو پوٹس فیلڈنگ کےلئے گراؤنڈ میں آئے۔

قانون کے مطابق اس کی تبدیلی صرف فیلڈنگ کےلئے ہوسکتی ہے، باؤلنگ یا بیٹنگ پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا، ٹیسٹ میچ میں اگر کھلاڑی 8 منٹ سے زیادہ گراونڈ سے باہر رہے تو جتنا وقت وہ گراؤنڈ سے باہر گزارے گا اتنا ہی وقت اس کو گراوؑنڈ میں بطور فیلڈر گزارنا پڑتا ہے اس کے بعد وہ باؤلنگ یا بیٹنگ میں حصہ لے سکتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی سپنر ابرار احمد کے بخار میں مبتلا ہونے کے باعث کوئی ریلیسمنٹ نہیں دی گئی تھی اور پاکستانی سکواڈ 10 کھلاڑیوں کےساتھ میدان میں موجود رہا۔

31 ویں اوور میں ہیری بروک گراؤنڈ میں واپس آگئے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button