Breaking NewsSportsتازہ ترین
ملتان ٹیسٹ: ہیری بروک کا جیک لیچ کے سر پر گیند رگڑنا ‘لکی’ ثابت ، اور سعود شکیل آؤٹ

ملتان ٹیسٹ میچ میں تیسرے روز کے تیسرے سیشن کے آغاز میں انگلش سپن بالر جیک لیچ 44 ویں اوور کی بالنگ کےلئے آئے تو پہلے ٹیسٹ کے ہیرو بلے باز ہیری بروک نے گیند کو جیک لیچ کے گنجے سر سے رگڑتے ہوئے ‘گڈ لک” وش کیا، اس اورر کی چوتھی گیند پر سعود شکیل کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کردیا، اس طرح گیند کا رگڑنا ان کےلئے خوش بخت ثابت ہوا۔ اور وہ 31 رنز کی شراکت داری توڑنے میں کامیاب رہے۔
یاد رہے کہ ایمپائر کے فیصلے کے خلاف انگلش ٹیم نے ریویو لیا تھا جس میں وہ کامیاب رہے۔