دوسرا خداداد حسیب میموریل کرکٹ لیگ : ملتان ٹائیگر اور خداداد جمخانہ کامیاب

دوسرا خداداد حسیب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں ملتان ٹائیگر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 180رنز بنائے۔
محمد ریئس 77.شبیر حسین۔60رنز بنائے۔مدثر اور سدیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اولین ینگسٹر نے محمد زوہیب کے شاندار 12rرنز ناٹ آوٴٹ اور آصف گیلانی کے 41رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے نو وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔
واحد وکٹ ملتان ٹائیگر کے نبیل نے حاصل کی۔محمد مرسلین۔محمد عمران ایمپائر تھے۔
چوتھے میچ میں خداداد جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے قیوم شہزاد کے شاندار 103رنز اور سجاد حسین کے 39رنز کی بدولت 180رنز بنائے۔
شریف ڈوگر کی طرف سے علی عباس نے چار کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔بعد میں کھیلتے ہوئے شریف ڈوگر میموریل سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 156رنز بناسکی۔ولیدخان۔41.ابوبکر۔31.رانا عظیم ۔22رنز بنائے۔ عمر رحمان نے تین جبکہ سجاد حسین نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ محمد الیاس وسیم شاہ ایمپائر منظور لطیفی سکورر تھے۔