Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

حسن علی ’اداکار‘ بن گئے

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اداکار بن گئے، فاسٹ بولر کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاک نیوزی لینڈ سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں فاسٹ بولر حسن علی کو دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ حسن علی والد اور والدہ کے ہمراہ رشتے کے لیے لڑکی والوں کے گھر میں موجود ہیں۔
اشتہار میں حسن علی کی والدہ لڑکی والوں سے پوچھتی ہیں کہ ’ماشا اللہ لڑکی کیا کرتی ہے، لڑکی کے والد میچ دیکھنے میں مشغول ہیں، اور بس اتنا جواب دیتے ہیں جی جی۔
‘حسن علی کی والدہ بتاتی ہیں کہ ’ہمارے بیٹے نے ایم بی اے میں ٹاپ کیا جس پر وہ فخر محسوس کرتے ہیں اور لڑکی کے والد کہتے ہیں ہاں ہاں ضرور کیا ہوگا۔
فاسٹ بولر کی والدہ کہتی ہیں کہ ’تو ہم ہاں سمجھیں‘ اس پر لڑکی کے والد خوشی میں اٹھ کر کھڑے ہوجاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہاں، ہورہا ہے۔‘گھر میں موجود خانساماں کہتا ہے کہ ’مٹھائی‘ اس پر لڑکی کے والد کہتے ہیں کہ ’میں تو میچ کی بات کررہا تھا، اس پر حسن علی اور ان کی والدہ ایک دوسرے کو حیرانی سے دیکھنے لگ جاتے ہیں۔
ویڈیو کے آخر میں خاتون کہتی ہیں کہ ’ان کا کچھ ہو نہ ہو، پاکستان ورسز نیوزی لینڈ پاکستان میں ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور کھیلی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button