حسن بلال ہاشمی ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی مقرر

سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب سردار عابد ڈوگر کے مطابق ناظم اعلٰی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان شکیل احمد نے مرکزی شوریٰ سے مشاورت کے بعد حسن بلال ہاشمی کو ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی مقرر کیا۔
اس سے قبل حسن بلال ہاشمی ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب شمالی کی ذمہ داری پر فائض تھے۔
ابوذر غفاری سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی مقرر ہوئے اس سے قبل ابوذر غفاری لاہور ڈویژن کے ناظم تھے۔
ناظم اسلامی جمعیتِ طلبہ صوبہ پنجاب جنوبی حسن بلال ہاشمی نے صوبائی مجلسِ شوریٰ سے مشاورت کے بعد سیشن 2023-24 کیلئے صوبہ پنجاب جنوبی کے ڈویژن کے ذمہ داران کی تشکیل مکمل کر لی، جس میں حذیفہ عثمان( صدرِ صوبہ بزمِ پیغام )، صہیب الرحمن رومی (ناظم لاہور ڈویژن)، صہیب امجد رومی (ناظم ساہیوال ڈویژن )، شرجیل بغلانی (ناظم ڈیرہ غازی خان ڈویژن )، حذیفہ عثمان (ناظم بہاولپور ڈویژن)، مجاہد صالحین (ناظم ملتان ڈویژن)، مدثر صادق (ناظم رحیم یار خان ڈویژن) اور یٰحیی عبداللّہ کو (ناظم مظفرگڑھ ڈویژن) مقرر کیا۔