Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایچ بی ایل پی ایس ایل فینز چوائس ایوارڈز کی ووٹنگ کا آج سے آغاز کردیا گیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے شائقین کے لیے فینز چوائس ایوارڈز کا عمل آج شام 6 بجے سے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بہترین بیٹر کے لیے ووٹنگ کے ساتھ شروع کردیا گیا ہے۔

چھ کیٹیگریز کے لیے ووٹنگ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جمعہ 10 جنوری تک ہو گی اور یہ ہر روز شام چھ بجے شروع ہوا کرے گی۔

فینز چوائس ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان 11 جنوری بروز ہفتہ پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب میں کیا جائے گا۔
5 سے 10 جنوری کے درمیان ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ووٹ ڈالنے والے چھ خوش نصیب شائقین بھی لکی ڈرا کے ذریعے 2025 ایڈیشن کے ٹکٹ جیتنے کے اہل ہو جائیں گے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے بہترین بیٹر کے لیے نامزد کرکٹرز میں نو سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹاپ تین بیٹرز بابر اعظم (3504)، فخر زمان (2525) اور محمد رضوان (2403) شامل ہیں۔

اس ووٹنگ میں جو کیٹگریز شامل کی گئی ہیں ان میں بہترین بیٹر۔ بہترین بولر۔بہترین آل راؤنڈر ۔بہترین بیٹنگ انفرادی کارکردگی ۔ بہترین بولنگ انفرادی کارکردگی اور ایچ بی ایل پی ایس ایل آئیکون ایوارڈ شامل ہیں۔

ہر کیٹیگری کی نومینیز کا اعلان روزانہ 6 بجے ووٹنگ کے آغاز کے وقت کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button