Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10: نمائشی میچ منسوخ، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 8 اپریل کو ارباب نیاز اسٹیڈیم، پشاور میں شیڈول ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا نمائشی میچ دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔ میچ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی سی بی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پشاور میں بین الاقوامی معیار کے میچز کے انعقاد کے لیے پُرعزم ہے اور اسٹیڈیم کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا۔

یاد رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سال اعلان کیا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا نمائشی میچ پشاور کے ارباب غلام رحیم سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، جس میں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے مختلف وینیوز پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button